5 ستمبر، 2013، 12:36 PM

شام

شام میں دہشت گردوں کے کیمیائی حملے کا پردہ فاش

شام میں دہشت گردوں کے کیمیائی حملے کا پردہ فاش

مہر نیوز/5 ستمبر/2013ء : شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی مشیر نے الغوطہ میں دہشت گردوں کی طرف کیمیائی ہھتیاروں کے استعمال کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے الغوطہ میں ان بچوں کا قتل عام کیا ہے جنھیں دہشت گردوں نے لاذقیہ سے اغوا کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی مشیرغ بثنیہ شعبان  نے اسکائي نیوز کے ساتھ گفتگو میں الغوطہ میں دہشت گردوں کی طرف کیمیائی ہھتیاروں کے استعمال کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے الغوطہ میں ان بچوں کا قتل عام کیا ہے جنھیں دہشت گردوں نے لاذقیہ سے اغوا کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے شامی حکومت پر بے بنیاد اور جھوٹے الزام عائد کررہا ہے انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اچھی طرح جانتی ہے کہ شامی حکومت نے کیمائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا اور امریکہ کے پاس اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہیں ہیں، انھوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کو خوش کرنے کے لئے علاقہ میں تباہ کن جنگ کا آغاز کرنے جارہا ہے جس کے علاقائي سطح پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

News ID 1827440

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha